ن لیگ کے قبضہ مافیا کی سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام

ن لیگ کے قبضہ مافیا کی سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام
ن لیگ کے قبضہ مافیا کی سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن  کے قبضہ مافیا کی سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی، الطاف گنج فیکڑی ایریا فیصل آباد میں لیگی ایم پی اے رانا شعیب کے بھائی رانا خالد نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان پنجاب حکومت  کے مطابق  انتظامیہ اور پولیس کی اعلی سطح کی کمیٹی نے معاملے کی چھان بین کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی  کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ملزمان کلہ نمبر 20 کی رجسٹری سے کلہ نمبر 22 کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔  متعلقہ سرکاری زمین عوام کی آمد و رفت کیلئے گلی کیلئے مختص کی گئی تھی، نون لیگ کی سرپرستی میں چلنے والے قبضہ گروپ عوام کو اور ملک کو لوٹنے کے بعد ان کا راستہ بھی بند کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ  پولیس اور انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے زمین واگزار کروائی جا چکی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز، اے سی سٹی، ایس پی اقبال ٹاؤن، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور ریوینیو حکام کی کمیٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیا گیا۔ رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے اور انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -