وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین کی ملاقات، باہمی ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے   وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین نے  ملاقات  کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

دونوں وفاقی وزراء سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے  بھارت میں نبی کریم ﷺ   کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت  کی ، حمزہ شہباز نے کہا کہ    بھارت میں بی جے پی  کی جانب سے نبی کریمﷺ  ؐ  کی شان اقدس میں گستاخی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ   کم ہے،  کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ  حضرت محمدؐ  کے احترام کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، بی جے پی رکن خاتون کی اس ہرزہ سرائی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے،  اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں ۔