"یہ کام نہ کیا تو میں ٹوئٹر نہیں خریدوں گا" ایلون مسک نے خط لکھ دیا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کیے جانے کی صورت میں ٹوئٹر کی خریداری نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ٹوئٹر کی انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں ایلون مسک کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ نہ خریدنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ خط میں ٹوئٹر سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں تو ایلون مسک خریداری روک دیں گے۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا تاہم انہوں نے 13 مئی کو اس پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا تھا۔