ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
 آج ایک اہم دن ہے۔ آپ کی بڑی مشکل حل ہوگی جس بھی طرف سے امید نہ تھی وہاں سے بھی مدد مل سکتی ہے۔ آج کا دن ایک گھریلو مسائل کو بھی بحکم اللہ حل کر دے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
 آج اس بندش یا بدنظری سے نجات مل گئی ہے جس کی وجہ سے کافی دنوں سے پریشانیوں میں مبتلا تھے اور اب انشاءاللہ تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع بھی ملے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 ملازمت کے حوالے سے جو پریشانی تھی وہ کم ہوگی جو لوگ عرصہ دراز سے روزگارکے لئے پریشان ان کو آج خوشخبری مل سکتی ہے۔ البتہ سفر کے متعلق ابھی انتظار ہی کرنا پڑ سکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 روحانی طور پر خود کو مضبوط کریں۔ نماز کی طرف آتے ہی نہیں ہیں اور فضول کام چھوڑ نہیں رہے۔ پھر مسئلے کیسے حل ہوں گے۔ صرف میرا اللہ ہی جو آپ کو مشکل سے نکال سکتا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 راستے آج سے ان شاءاللہ کھلنا شروع ہو جائیں گے۔ آپ جس طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ پوری ہو سکتی ہے۔ آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 مسئلے حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پریشان نہ ہوں۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو آج ہی اس حوالے سے اچھی خبریں مل سکتی ہیں جو لوگ کسی طرح کی بیماری میں ہیں وہ بھی بہتر ہوں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آپ کو آج اپنے ایک کام میں ان شاءاللہ بہتری کی خبر ملے گی اور جس طرف سے مشکل آ رہی تھی فوراً رک جائے گی اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات موجود ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 اعتبار کسی کا نہ کریں۔ اپنے معاملات فی الحال اپنے تک رکھیں۔ اگر لاپرواہی کی اور راز ظاہر کیا تو بلاوجہ کی مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔ آج تھوڑا سا آزمائشی دن ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 آپ ان دنوں اس کام میں لگے ہوئے ہیں جن میں فائدہ ملے گا نہیں الٹا نقصان کا خطرہ ہے اور عزت و شہرت بھی خراب ہو سکتی ہے۔ اس لئے فوری واپسی کر لیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
 ایک بڑی ذمہ داری سے نجات مل سکتی ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان بھی ہے اور جس طرف سے کوئی خطرہ محسوس ہو رہا تھا۔ وہ اب کتم ہو جائے گا، ان شاءاللہ۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
 پریشان نہ ہوں میرا اللہ پہلے سے بہتر راستے نکال دے گا اور وہ سلسلہ مستقل چلنے کا بھی امکان ہے۔ بہرحال آج کا دن ضرورتیں پوری کرے گا اور مقصد کی طرف لے کر جائے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 چند پُرقوت ستاروں کی پاور حاصل ہونے جارہی ہے جس کی وجہ سے کئی حوالوں سے فائدہ مل سکتا ہے۔ امید ہے کہ صبح سے ہی بہتری کی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی، ان شاءاللہ