سرکاری حج سکیم کا براہ راست مدینہ منورہ جانے کا عمل آج مکمل ہو جائےگا

سرکاری حج سکیم کا براہ راست مدینہ منورہ جانے کا عمل آج مکمل ہو جائےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کا پاکستان سے براہ راست مدینہ منورہ جانے کا عمل، آج آخری فلائٹس کی مدینہ آمد کےساتھ ہی مکمل ہو جائےگا۔ سرکاری عازمین حج ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس سے جدہ جائیں گے ،مدینہ میں 40نمازیں مکمل کرنےوالوں کے مکہ پہنچنے کا عمل بھی جاری، حج 2023ءمیں پہلی فلائٹس سے مدینہ جانےوالوں کی واپسی جدہ سے ہو گی کل سے جدہ پہنچنے والوں کی واپسی مدینہ سے ہو گی۔20جون تک حج آپریشن 2023ءکی تکمیل تک جدہ جائیں گی جدہ میں سرکاری عازمین حج کے استقبال اور مکہ روانگی کےلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ عزیزیزہ میں ہسپتال نے بھی کام شروع کر دیا ہے ،ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان جو معاونین کے نگران ہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لینے کےساتھ ساتھ روزانہ اجلاس کرتے ہیں اور مانیٹرنگ کا بھی مربوط نظام قائم کیا گیا ہے مانیٹرنگ ٹیم بھی اپنا کام کررہی ہے۔
سرکاری حج سکیم

مزید :

صفحہ آخر -