گرین یوتھ موومنٹ کلب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ایکو آرٹ مقابلے 

گرین یوتھ موومنٹ کلب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ایکو آرٹ مقابلے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد (خصوصی رپورٹ )عالمی یوم ماحولیات کے تناظر میں گرین یوتھ موومنٹ کلب ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اور ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل سائنسز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے ایک آگاہی واک اور ایکو آرٹ مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلہ جات میں یونیورسٹی طلبہ کی کثیر تعداد نے ماحول کے بچاو¿ کے متعلق پوسٹرز اور ماڈلز کی نمائش میں بھر پور حصہ لیا۔ اس کے علاوہ طلبہ نے روزمرہ زندگی کی استعمال شدہ اشیاءکو کار آمد اشیائ میں تبدیل کرنے کے لیے اپنے مختلف پراجیکٹس بھی پیش کیے۔یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبائ و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو یونیورسٹی کے صوفی برکت ہال میں شیلڈز، کیش پرائزز اور سرٹیفیکیٹس سے نواز گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبین و پروفیسر ڈاکٹر نعیم اقبال اور منتظمین بشمول ڈاکٹر ندیم سہیل، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، پروفیسر ڈاکٹر صابر حسین، ڈاکٹر صائمہ مزمل اور گرین یوتھ موومنٹ کلب کے صدر محمد طلحہ کھوکھر نے ماحولیاتی تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ مزید برآں طلبائ کو بھی اس مہم میں اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی تلقین کی گئی۔
گرین یوتھ

مزید :

صفحہ آخر -