میاں اسلم اقبال کی انکوائری روکنے ممکنہ گرفتاری کےخلاف درخواستیں یکجا کرکے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم 

 میاں اسلم اقبال کی انکوائری روکنے ممکنہ گرفتاری کےخلاف درخواستیں یکجا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی اینٹی کرپشن انکوائری روکنے اور ممکنہ گرفتاری کے خلاف دائر دونوں درخواستیں یکجا کرکے 26 جون کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کو کیسوں کی تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں، میاں اسلم اقبال کی درخواست نمٹادی جائے عدالت نے استفسار کیا کہ میاں اسلم اقبال کدھر ہیں؟ وکیل نے کہا میاں اسلم اقبال سے رابطہ نہیں ہورہا ہے، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کیخلاف درج ایک مقدمہ خارج ہو چکا ہے، درخواست گزار وکیل جواد ظفر نے مو¿قف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کرائی، ملزم کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں نہ وہ کسی مقدمہ میں ملوث ہے،سیاسی بنیادوں پر انٹی کرپشن انکوائری شروع کر دی ہے، انکوائری میں لگائے گئے الزامات سے آگاہی نہیں دی جا رہی ہے،خدشہ ہے مزید انکوائریاں شروع کر دی جائیں گی، عدالت تمام مقدمات اور انکوائریوں کا ریکارڈ طلب کرے، عدالت ملزم کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کاروائی کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
سماعت مقرر

مزید :

صفحہ آخر -