سپیڈو بسیں لاہور سے مانگا منڈی روٹ پر چلانے کےلئے درخواست دائر
لاہور( نامہ نگار خصوصی)سپیڈو بسیں لاہور سے مانگا منڈی روٹ پر چلانے کے لئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی، درخواست میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرازٹ اتھارٹی کو فریق بنایا گیا درخواست گزار کے وکیل احمد عبداللہ ڈوگر نے مو¿قف اختیار کیا کہ مانگا منڈی ایک بڑی ابادی اور ضلع لاہور میں واقع ہے، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قانون 2015 میں لکھا ہے کہ بسیں ضلع لاہور کی حدود میں چلائی جائیں گی،مانگا منڈی روٹ پر سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،مانگا منڈی شہر گذشتہ کئی برسوں سے سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کا شکار ہے،رکشوں میں سفر کے دوران کئی طالب علم اور شہری حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں استدعا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر سپیڈو بسیں مانگا منڈی روٹ پر چلائی جانے کا حکم دیا جائے۔
درخواست دائر