ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کیخلاف درخواست دائر

ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگران کو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں سستا علاج کرانا شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے، ڈاکٹروں نے ہسپتالوں میں غیر قانونی طور پر ہڑتال کر رکھی ہے،ہڑتال سے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،عدالت نے ڈاکٹروں کو ہڑتال کرنے سے روکنے کا حکم دے رکھا ہے، عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹروں نے ہسپتالوں میں ہڑتال کر رکھی ہے، استدعا ہے کہ عدالت وائی ڈی اے کی رجسٹریشن معطل کرنے کا حکم دے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈاکٹروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے احکامات جاری کرے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -