خیبر  پختو نخوا کوالیفائنگ چیس (شطرنج) چمپئن شپ اختتام پذیر 

 خیبر  پختو نخوا کوالیفائنگ چیس (شطرنج) چمپئن شپ اختتام پذیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(این این آئی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ 24 ویں خیبر  پختو نخوا کوالیفائنگ چیس (شطرنج) چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ہے، اس چمپیئن شپ میں ٹاپ ٹین پوزیشن پر آنے والے کھلاڑیوں نے نیشنل چمپیئن شپ کیلئے خیبر پختو نخوا ٹیم میں جگہ بنالی۔ اختتامی تقریب پاکستان چیس (شطرنج) فیڈریشن کے صدر  حنیف  قریشی مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں و کیش انعامات دیئے۔ اس موقع پر پاکستان چیس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عمر خان اور فنانس سیکر ٹری راجہ گوہر سمیت کثیر تعداد میں دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ صوبائی چیس (شطرنج) ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ایس کلب یونیورسٹی روڈ پشاور میں کھیلی جانیوالی دو روزہ 24 ویں خیبر پختو نخوا چیس (شطرنج) چمپئن شپ میں صوبے کے مختلف اضلاع سے مردو خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔ اس  چمپئن شپ میں جونیئر کٹیگری کے مقابلے بھی کھیلے گئے۔  چمپیئن شپ میں پشاور کے سلیل احمد نمبرون پوزیشن پر رہے جبکہ پشاور ہی کے  سلمان علی خان دوسری نمبر پر رہے۔ اسی طرح پشاور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہ جہان عالم ، ملاکنڈ تھانہ سے تعلق رکھنے والے کامران خان، محمد حارث رضوان (پشاور)، رفیع اللہ (لنڈی کوتل)، ایمل صفی، چترال کے جمال ناصر، محمد اسحاق (ڈی آئی خان)، اور (چترال کے اقبال احمد خان باالترتیب پوزیشن پر رہے۔

 اس  ایونٹ میں ٹاپ ٹین پوزیشن پر آنے والے یہ کھلاڑی نیشنل چمپیئن شپ کیلئے خیبر پختو نخوا ٹیم میں جگہ بنا نے میں کامیاب ہوگئے  جبکہ  جونیئر میں محمد حسین اسحاق اوپن کٹیگری میں نیشنل ایونٹ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گے۔ چمپئن شپ کے خواتین کٹیگری میں چترال سے تعلق رکھنے والی عابدہ منظور نے پہلی، انیسہ منظور نے دوسری  اور ثمرین خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر کٹیگری کے ایونٹ میں محمد حسین اسحاق نے پہلی اور محمد وجدان یونس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔