واسا کی نادہندہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے لاکھوں روپے کی وصولیاں 

واسا کی نادہندہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے لاکھوں روپے کی وصولیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہو (جنرل رپورٹر)ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر نادہندگان کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا،پانح سال سے زائد عرصے سے نادہندہ  پانچ بڑی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے ایک  کروڑ روپے وصول کر لئے، وصولی کی رقم چیک کی صورت میں ڈی ایم ڈی میاں منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو منیر افضل نے ایم ڈی واسا کو ایک کروڑ پیش کیے۔جوبلی ٹاؤن نے اوورسیز ہاؤسنگ سوسائٹی سے 30 لاکھ، نیسپاک ہاؤسنگ سوسائٹی سے 30لاکھ،گورنمنٹ پنجاب ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی سے 20لاکھ، واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی سے 9لاکھ،اے ایچ کیو پراجیکٹ ڈیپارٹمنٹ سے 18لاکھ ایکوافائر کی مد میں وصول کر لیے۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا نے جوبلی ٹاؤن کے افسران و عملہ کو شاباش دی۔ ایم ڈی غفران احمد چوہدری نے کہا کے نادہندگان کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے واجبات  ادا نہ کرنے پڑتے تو اس سال  واسا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیتے اور ایک منافع بخش ادارہ بنا دیتے ہیں۔