چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا نجی تنظیم کے ساتھ انٹرنشپ معاہدہ

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا نجی تنظیم کے ساتھ انٹرنشپ معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور ''دی گونگ نیسٹ '' آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ ایم او یو کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے لیے ''دی گونگ نیسٹ '' آرگنائزیشن مختلف اداروں میں انٹرن شپ کا اہتمام کرے گا۔ جبکہانٹرن شپ مکمل کرنے کے بعد بچوں کو ملازمت فراہم کرنے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو فنی تربیت کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔اس کے علاوہ ایم او یو کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ''دی گونگ نیسٹ'' آرگنائزیشن کے مابین تعاون اور سپورٹ کو بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان بھی موجود ہیں۔