عاضی مویشی منڈیوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،محمد علی رندھاوا
لاہور(اپنے نمائندہ سے)کمشنر وایڈمنسٹریٹر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا ہے کہ عارضی منڈیاں شہریوں کی سہولت کے مطابق منتخب جگہوں پر قائم ہونگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں عارضی مویشی منڈیاں نو پرافٹ نو لاس کے تحت لگیں گی۔ عارضی مویشی منڈیوں پر بلدیہ عظمی کے خزانے سے اخراجات نہیں کیے جائیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ منڈیوں کے معیار اور شہری سہولیات پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ صوبائی دارالحکومت کے تمام ٹاو ¿نز میں منتخب جگہوں پر عارضی سیل پوائنٹس نوٹیفائی ہو چکے ہیں۔
سیل پوائنٹس میں شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں پورے پنجاب بلکہ ملک بھر سے بیوپاری اپنے مویشی فروخت کرنے کے لیے لاتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ عارضی منڈیوں کی سکیورٹی کے لیے بھی خصوصی پلان تشکیل دیا جائے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے منڈیوں کی جگہ کو حتمی کرلیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عارضی منڈیوں کو قائم کرنے کیلئے دو تین روز میں کام شروع کردیا جائیگا۔ اجلاس میں سی ای او ایم سی ایل علی عباس بخاری نے عارضی سیل پوائنٹس کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ایم سی ایل کو عارضی سیل پوائنٹس کے جلد قیام کی ہدایت کردی۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت شہر میں قربانی کے جانوروں کی عارضی منڈیوں حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویڑن جاوید چوہان اور ایم سی ایل کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔