بڑی مہربانی آپ کی، جج بغیر سنے آرڈر کیسے کردے؛ سیشن جج کے شہباز گل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ریمارکس، سماعت میں وقفہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کر دیاگیا،شہبازگل کی درخواست پر استثنیٰ پر محفوظ فیصلہ سنایا جانا ہے ، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ بڑی مہربانی آپ کی، جج بغیر سنے آرڈر کیسے کردے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں شہبازگل کے وکیل مرتضیٰ طوری پیش ہوئے،سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے آرڈر کیا تھا متعلقہ جج استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے ،جونیئرپراسیکیوٹر نے کہاکہ ڈیوٹی جج نے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ آج سنانے کا حکم دیاتھا۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ بڑی مہربانی آپ کی، جج بغیر سنے آرڈر کیسے کردے،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کر دیا،شہبازگل کی درخواست پر استثنیٰ پر محفوظ فیصلہ سنایا جانا ہے ۔