پی ٹی آئی سینیٹر مہر تاج روغانی کا سانحہ 9مئی میں ملوث ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی سینیٹر مہرتاج روغانی نے سانحہ 9مئی میں ملوث ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر مہر تاج روغانی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں،جناح ہاﺅس، جی ایچ کیو، ریڈیو پاکستان اورمجسموں کو جلایاگیا،پی ٹی آئی سینیٹر کاکہناتھا کہ آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے تحقیقات کرائی جائیں،ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہئے،آخر میں انہوں میں پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ بادکے نعرے لگائے۔