جو مقدمہ میں نامزد ہے اسے بے شک گرفتار کریں، یوں کسی اور کو ہراساں نہ کیا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمر ایوب کی اہلیہ کی درخواست پر پولیس کو ہدایت

جو مقدمہ میں نامزد ہے اسے بے شک گرفتار کریں، یوں کسی اور کو ہراساں نہ کیا جائے ...
جو مقدمہ میں نامزد ہے اسے بے شک گرفتار کریں، یوں کسی اور کو ہراساں نہ کیا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمر ایوب کی اہلیہ کی درخواست پر پولیس کو ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر ایوب کے گھر چھاپے اور فیملی کو ہراساں کرنے کیخلاف اہلیہ کی درخواست پر کہاکہ جو ایف آئی آر میں نامزد ہے اسے بے شک گرفتار کریں، یوں کسی اور کو ہراساں نہ کیا جائے ،عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایسے دیواریں پھلانگ کرلوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں،ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ عدالتی حکم کی تعمیل ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے گھر چھاپے، فیملی کو ہراساں کرنے کیخلاف اہلیہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ،عمر ایوب کی اہلیہ کی جانب سے وکیل آمنہ علی، عبداللہ بابراعوان ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا درخواست گزار کے مطابق ان کے گھرغیرقانونی چھاپہ مارا گیا، کیا یہ درست ہے؟سٹیٹ کونسل نے کہاکہ درخواست گزار کے خلاف 10 مئی کو ایف آئی آر درج ہوئی ، تمام قانونی کارروائی پوری کی گئی ۔
عدالت نے کہاکہ جو ایف آئی آر میں نامزد ہے اسے بے شک گرفتار کریں، یوں کسی اور کو ہراساں نہ کیا جائے ،عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایسے دیواریں پھلانگ کرلوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں،ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ عدالتی حکم کی تعمیل ہوگی۔
عدالت نے متعلقہ دستاویزات درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،وکیل عمر ایوب نے کہاکہ پولیس ہماری گاڑی بھی گھر سے لے گئی،پولیس حکام نے کہاکہ گاڑی پولیس کے پاس ہے، سپرداری کراکے لے جاسکتے ہیں۔
عدالت کی متعلقہ دستاویزات درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔