جناح ہاﺅس حملہ کیس؛پنجاب حکومت نے یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جناح ہاﺅس حملہ کیس میں پنجاب حکومت نے یاسمین راشد کی بریت لاہور ہائیکورٹ چیلنج کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں یاسمین راشد سمیت دیگر کو فریق بنایاگیاہے،وکیل نے کہاکہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا،یاسمین راشد نے جناح ہاﺅس پر حملہ کرنیوالوں کی قیادت کی،درخواست میں کہاگیاکہ تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے ۔