نامعلوم افراد آفس سے تمام ریکارڈ اٹھا کرلے گئے، ریکارڈ کے حصول کیلئے مختلف سورسز سے کوشش کررہا ہوں، وکیل انور منصور کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق شوکاز نوٹس پر دلائل 

نامعلوم افراد آفس سے تمام ریکارڈ اٹھا کرلے گئے، ریکارڈ کے حصول کیلئے مختلف ...
نامعلوم افراد آفس سے تمام ریکارڈ اٹھا کرلے گئے، ریکارڈ کے حصول کیلئے مختلف سورسز سے کوشش کررہا ہوں، وکیل انور منصور کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق شوکاز نوٹس پر دلائل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق شوکازنوٹس پر وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے،اس وقت پی ٹی آئی عہدیدار روپوش اور دفاتر بند ہیں،نامعلوم افراد آفس سے تمام ریکارڈ اٹھا کرلے گئے، ریکارڈ کے حصول کیلئے مختلف سورسز سے کوشش کررہا ہوں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق شوکازنوٹس پر سماعت ہوئی،پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہااس وقت معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے،اس وقت پی ٹی آئی عہدیدار روپوش اور دفاتر بند ہیں،نامعلوم افراد آفس سے تمام ریکارڈ اٹھا کرلے گئے، ریکارڈ کے حصول کیلئے مختلف سورسز سے کوشش کررہا ہوں۔
ممبر نثار درانی نے کہاکہ ریکارڈ آپ کے اور ہمارے پاس موجود ہے، انور منصور نے کہاکہ ہم نے بیرون ملک سے مزید ریکارڈ بھی منگوایا تھا، ریکارڈ کی عدم موجودگی پرکیا دلائل دوں؟چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ یہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کی ضبطگی سے متعلق ہے،الیکشن کمیشن نے حقائق کی بنیاد پر مرکزی کیس پر حتمی فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن نے فنڈنگ ضبطگی کا کیس 10 ماہ قبل شروع کیا،10 ماہ بعد بھی آج تک جواب جمع نہیں کرایاگیا۔