لاہور پولیس نے ڈاکوؤں سے برآمد لاکھوں روپے شہریوں کو لوٹادیے

لاہور پولیس نے ڈاکوؤں سے برآمد لاکھوں روپے شہریوں کو لوٹادیے
لاہور پولیس نے ڈاکوؤں سے برآمد لاکھوں روپے شہریوں کو لوٹادیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سی آئی اے لاہور پولیس نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ مالکان کے سپرد کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کے ویژن کے تحت سی آئی اے ہیڈ کوارٹر ماڈل ٹاؤن میں برآمد شدہ مال مسروقہ کی تقسیم کی گئی۔ایس ایس پی لیاقت علی ملک نے مال مسروقہ تقسیم کیا۔ شہری مرزا فیصل کے دوران ڈکیتی لوٹے گے 17لاکھ روپے اس کے حوالے کیے گئے۔
شہری ذوالفقار کے 6لاکھ پچاس ہزار روپے واپس لوٹائے گئے۔ شہری ظفر اللہ کے 5لاکھ روپے ،آصف علی کے 4 لاکھ روپے ان کو واپس کردیے۔ اسلم،عمر،بلال کے چھینے گئے لاکھوں روپے ان کے سپرد کیے گئے۔شہری رفاقت اور زین کی دوران واردات چھینی گئی موٹر سائیکلیں ان کو سی آئی اے لاہور پولیس نے واپس کردی۔

سی آئی اے لاہور پولیس نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والے طلائی زیورات، موباںٔل فون اور مال مسروقہ واپس کیا۔ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے سی آئی اے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

شہریوں نے اپنی جمع پونجی واپس ملنے پر ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا شکریہ ادا کیا۔