وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز ہونے پر بھارتی مداحوں کا جشن,ویڈیو وائرل

وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز ہونے پر بھارتی مداحوں کا جشن,ویڈیو ...
وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز ہونے پر بھارتی مداحوں کا جشن,ویڈیو وائرل
سورس: @instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کر اچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز ہونے پر اداکار کے بھارتی مداحوں نے بہت خوبصورت انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرو ائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3 ملین ہونے کی خوشی میں بھارت کے ایک سکول کے طلباء نے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بچے اداکار کے پوسٹرز لائے اور ایک کیک بھی کاٹا۔انہوں نے اس تقریب کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔جس کے بعد وہاج علی نے اس تقریب کی ویڈیو اورتصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ"یہ حوصلہ افزائی کا سب سے خوبصورت انداز ہے"۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Wahaj Ali (@wahaj.official)

اُنہوں نے سکول انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ"میں شکریہ ادا کرنے کے لیے  آپ کو اور ان خوبصورت بچوں کو پاکستان سے بھارت کوئی تحفہ بھیجنے سے تو قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے،آمین"۔

مزید :

تفریح -