بغاوت پر اکسانے کا کیس؛شہبازگل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

بغاوت پر اکسانے کا کیس؛شہبازگل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
بغاوت پر اکسانے کا کیس؛شہبازگل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
قبل ازیں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں شہبازگل کے وکیل مرتضیٰ طوری پیش ہوئے،سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے آرڈر کیا تھا متعلقہ جج استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے ،جونیئرپراسیکیوٹر نے کہاکہ ڈیوٹی جج نے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ آج سنانے کا حکم دیاتھا۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ بڑی مہربانی آپ کی، جج بغیر سنے آرڈر کیسے کردے،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کر دیاتھا،شہبازگل کی درخواست پر استثنیٰ پر محفوظ فیصلہ سنایا جاناتھا ۔
وقفے کے بعد سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ گل صاحب کب آرہے ہیں؟وکیل نے کہاکہ شہبازگل کی اہلیہ کی سرجری ہونی ہے، ابھی کنفرم نہیں،عدالت نے شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے پاس دو آپشن ہیں، پیش ہو یا آرڈرز چیلنج کردے،عدالت نے کیس کی سماعت26 جون تک ملتوی کردی ۔