کم عمر لڑکی کے مبینہ اغواءکا کیس، پولیس نے لڑکی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا، عدالت نے شوہر کو حکم جاری کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کم عمر لڑکی کے مبینہ اغواءکے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، لودھراں پولیس نے لڑکی کو اسلام آبادہائیکورٹ کی عدالت نمبر 2 میں پیش کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے لڑکی کو واپس شوہر کے خاندان کے ساتھ جانے کا حکم دیدیا ہے جبکہ اسلام آباد کی حدود میں درج اغواءکے مقدمے میں لڑکی کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ عدالت سے ضمانت لے کر شامل تفتیش ہوں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لڑکے کے والدین کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے والدین سے مل بیٹھ کر انہیں راضی کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی ہے ۔