شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیرقانونی قرار، فوری رہائی کا حکم 

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیرقانونی قرار، فوری رہائی کا حکم 
شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیرقانونی قرار، فوری رہائی کا حکم 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیرقانونی قرار دیدی اور فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے فیصلہ سنایا،عدالت نے کہاکہ شاہ محمود قریشی رہائی کے 3 روز میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کوبیان حلفی جمع کرانے کے پابند ہوں گے،شاہ محمود آئین وقانون کے مطابق پرامن سیاسی سرگرمیاں ، پرامن احتجاج کر سکیں گے ،توڑپھوڑ،جلاﺅ گھیراﺅ کے احتجاج سے دور رہیں گے،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔