جی ایچ کیو حملہ کیس، اڈیالہ جیل میں3 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل، غیر ملکی خاتون بھی شامل، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیے 

جی ایچ کیو حملہ کیس، اڈیالہ جیل میں3 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل، غیر ملکی ...
جی ایچ کیو حملہ کیس، اڈیالہ جیل میں3 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل، غیر ملکی خاتون بھی شامل، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی پولیس کو 9 مئی کے پرتشدد احتجاج اور جی ایچ کیو حملے کے کیس میں گرفتار ملزموں کی شناخت پریڈ میں اہم پیش رفت حاصل ہو گئی ہے ،2 خواتین سمیت3 ملزمان کی شناخت پریڈ کر لی گئی جن میں ایک پاکستانی نژاد غیر ملکی خاتون شہری بھی شامل ہے ۔
نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق تینوں ملزموں کی گواہان نے اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران نشاندہی کی ،گرفتار ایک خاتون ملزمہ پاکستانی نژاد غیر ملکی شہری بھی شامل ہے جس کا تعلق مانسہرہ سے ہے.پولیس کا کہناتھا کہ جی ایچ کیو اہم کیس میں مجموعی طور پر 61 ملزموں کی شناخت پریڈ ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طورپر 106 ملزمان گرفتار ہیں، اب تک تین خواتین ملزمانوں کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے ، مقدمہ میں ایک ملزمہ نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے ،واقعہ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے ،مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نامزد ملزم ہیں ،را ولپنڈی پولیس تاحال راجہ بشار ت کو گرفتار نہیں کر سکی  ۔