الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چودھری مسعود احمد کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہلی ریفرنس کا فیصلہ جاری کر دیاگیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چودھری مسعود احمد کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق تفصیلی فیصلے میں کہا گیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے 22 جولائی کو انتخابات کرائے گئے،پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی محمود الرشید نے پارٹی پالیسی سے متعلق تمام ارکان کو آگاہ کیا، پنجاب اسمبلی اجلاس سے عدم حاضری پر چودھری مسعود کو شوکاز جاری کیاگیا۔