انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگاہونے کے بعد کتنے روپے پر بند ہوا؟ جانیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آتا رہا تاہم اختتام پر 37 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 286.56 روپے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک1 روپیہ کمی ہوئی ہے اور ڈالر 307 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔