لاہور میں خواجہ سرا ءپر تشدد کرنے والے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

لاہور میں خواجہ سرا ءپر تشدد کرنے والے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ ...
لاہور میں خواجہ سرا ءپر تشدد کرنے والے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ ٹیکسالی گیٹ کی حدود  میں خواجہ سراء پر تشدد کرنے والے ڈولفن فورس کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا ءمعصومہ اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے خواجہ سرا ءکو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے مزید کہا کہ تاحال کسی ڈولفن اہلکار کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔