پاکستان میں شدید"ہیٹ ویو"کا خدشہ ، انٹر نیشنل ادارے نے عالمی سطح پر اقدام کی ضرورت پر زور دے دیا

پاکستان میں شدید"ہیٹ ویو"کا خدشہ ، انٹر نیشنل ادارے نے عالمی سطح پر اقدام کی ...
پاکستان میں شدید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کو شدید ’ہیٹ ویو‘ سے بچانے کے عالمی سطح پراقدام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان میں لوگوں کی زندگیوں، صحت اور ذرائع معاش پر شدید گرمی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ 
اس رپورٹ میں دنیا کے چند گرم ترین شہروں میں غربت میں رہنے والے لوگوں کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستانی عوام کا کردار بہت کم ہونے کے باوجود وہ ان کے سنگین نتائج سب سے زیادہ بھگت رہے ہیں اور یہ نتائج معاشی اعتبار سے ہی نقصان دہ نہیں بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیاءکے علاقائی ڈپٹی ڈائریکٹر دنوشکا ڈسانائیکے نے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے کے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی توجہ اور اقدامات کی ضرورت ہے۔امیر ممالک کو اس حوالے سے اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں اس میں کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔