صحافی زبیرانجم کو گھر سے اغواءکرنے پر ایمنڈ کا اظہار تشویش

صحافی زبیرانجم کو گھر سے اغواءکرنے پر ایمنڈ کا اظہار تشویش
صحافی زبیرانجم کو گھر سے اغواءکرنے پر ایمنڈ کا اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے سینیئر صحافی زبیر انجم کے اغواء پرشدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔
ایمنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں" جیونیوز "کے پروڈیوسر  زبیر انجم کو ان کے گھرسے اغواء کرکے لاپتہ کرناناقابل قبول عمل ہے جوآئین اور قانون کی صریحاًخلاف ورزی ہے ۔ زبیر انجم کے خلاف کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہیں اور نہ ہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیاگیا جس سے واضح ہوتاہے کہ یہ اغواء کے سواکچھ نہیں اور اس قسم کے واقعات ریاست اور اداروں کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

ایمنڈ نے وزیر اعظم شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا  کہ سینیئر صحافی کو فی الفور بازیاب کرایاجائے اور واقعے میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیاجائے۔