ایئر لائن انڈسٹری کی آمدن 803 ارب ڈالر ہونے کی توقع لیکن خالص منافع کتنا ہوگا اور فی مسافر کتنے پیسے کمائے جائیں گے؟

ایئر لائن انڈسٹری کی آمدن 803 ارب ڈالر ہونے کی توقع لیکن خالص منافع کتنا ہوگا ...
ایئر لائن انڈسٹری کی آمدن 803 ارب ڈالر ہونے کی توقع لیکن خالص منافع کتنا ہوگا اور فی مسافر کتنے پیسے کمائے جائیں گے؟
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایئر لائن انڈسٹری کو اس سال 9.8 ارب امریکی ڈالر کا خالص منافع  ہونے کی توقع ہے کیونکہ مسافروں کی آمدورفت بڑھ رہی ہے اور مقامی معیشتیں بحال ہو رہی ہیں۔
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نے کہا کہ اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے باوجود لوگ دوبارہ رابطے قائم کرنے  اور کاروبار کرنے کے لیے پرواز کر رہے ہیں۔ 'تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مسافروں کی آمدورفت 2019 کی سطح کے 90 فیصد سے زیادہ ہے'۔

استنبول میں آئی اے ٹی اے  کی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے مصروف ہیں، ہوٹلوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، مقامی معیشتیں بحال ہو رہی ہیں اور ایئر لائن انڈسٹری منافع کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ایئر لائن انڈسٹری کو اس سال 803  ارب  ڈالر کی آمدنی اور 9.8 ارب ڈالر کے خالص منافع کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائنز اوسطاً فی مسافر  2.25 ڈالر کمائیں گی۔

مزید :

بزنس -