شاداب اور عامر سمیت کئی کرکٹرز چھوٹے علاقوں سے محنت کرکے اوپر آئے ،  سابق چیف سلیکٹر پی سی بی  کا بیان

شاداب اور عامر سمیت کئی کرکٹرز چھوٹے علاقوں سے محنت کرکے اوپر آئے ،  سابق چیف ...
شاداب اور عامر سمیت کئی کرکٹرز چھوٹے علاقوں سے محنت کرکے اوپر آئے ،  سابق چیف سلیکٹر پی سی بی  کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین محمد وسیم نے کہا ہے کہ شاداب خان ، محمد عامر سمیت کئی ایسے کرکٹرز ہیں جو چھوٹے چھوٹے علاقے سے محنت کرکے اوپر آئے اور دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ، کرکٹ کی طرح تائیکوانڈو بھی نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ، کہوٹہ سے بہت سے کھلاڑیوں نے محنت کرکے بتایا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تایکوانڈو فیڈریشن کے صدر اور کہوٹہ سے صوبای اسمبلی کے امیدوار کرنل ر وسیم احمد جنجوعہ کے ہمراہ ارم پبلک سکول و کالج کہوٹہ میں منعقدہ تایکوانڈو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، بچوں کے تائیکوانڈو مقابلے دیکھ کر خوشی ہوئی اور یہ حوصلہ بھی ملا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دوسری کھیلوں میں بھی پاکستان کا نوجوان ٹیلنٹ اوپر آرہا ہے، اس طرح کی کھیل کو مقبول بنانے میں نوجوان کھلاڑیوں کا کردار اہم ہے ، سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ شاداب خان ، محمد عامر اور مجھ سمیت کئی ایسے کرکٹرز ہیں جو چھوٹے چھوٹے علاقے سے محنت کرکے اوپر آئے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ، نوجوان کھلاڑی دل بھی محنت کریں اپنے کھیل میں ملک کو قوم کا نام روشن کریں۔ 

مزید :

کھیل -