قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر بلوچستان کے صوبائی وزیر عہدے سے فارغ

قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر بلوچستان کے صوبائی وزیر عہدے سے ...
قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر بلوچستان کے صوبائی وزیر عہدے سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پرصوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلمپنٹ نور محمد دمڑ سے محکمہ کا قلمدان واپس لے لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف سیکرٹری کی خدمات واپس لینے کے لئے وزیراعظم کو مراسلہ بھجوا دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاق کے صوبہ بلوچستان سے ناروا رویہ کے باعث بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، ان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے جو رقم فراہم کی جانی تھی وہ تاحال فراہم نہیں کی گئی ہے  لٰہذا بلوچستان حکومت کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ 

وزیراعلیٰ کی جانب سے این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان باوجود صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور چیف سیکرٹری نےاجلاس میں شرکت کی تھی۔

مزید :

قومی -