خاتون ٹوائلٹ میں بیٹھی تو گھٹنے کی ہڈی ٹوٹ گئی، ڈاکٹرز نے ایسی بیماری کا انکشاف کردیا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

خاتون ٹوائلٹ میں بیٹھی تو گھٹنے کی ہڈی ٹوٹ گئی، ڈاکٹرز نے ایسی بیماری کا ...
خاتون ٹوائلٹ میں بیٹھی تو گھٹنے کی ہڈی ٹوٹ گئی، ڈاکٹرز نے ایسی بیماری کا انکشاف کردیا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
سورس: Representational Image

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک 26 سالہ خاتون نے اپنے گھر میں بیت الخلا میں بیٹھی تو اس کے گھٹنے فریکچر ہوگئے، بعد میں اس میں ایسی بیماری کی تشخیص ہوئی کہ زندگی بدل کر رہ گئی۔ 

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی بیتھنی ایزن نے سات سال پہلے (جب وہ 19 سال کی تھیں) گھٹنوں میں درد کا سامنا کرنا شروع کیا اور ڈاکٹر کے پاس گئی۔ اسے ایکسرے کروانے کا مشورہ دیا گیا۔ تصویر کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ کچھ گڑ بڑ ہے، ڈاکٹر نے اسے ایک اور معالج کے پاس بھیج دیا۔ فروری 2017 میں اسے اپنے سونے کے کمرے تک جانے کے لیے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اپنی بائیں ٹانگ میں شدید درد کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران  وہ ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھ گئی اور اسی وقت اس کے گھٹنے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

جب وہ ہسپتال گئی  تو ایزن کو بتایا گیا کہ ان کے گھٹنے میں ایک بڑا سیل ٹیومر  بنا ہوا ہے، جس نے ہڈیاں اور ارد گرد کے نرم بافتوں کو کمزور کر دیا ہے۔  وہ ابھی کالج سے واپس آئی تھی جب یہ چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ۔ ڈاکٹروں نے ایزن کو بتایا کہ ٹیومر کی وجہ سے انہیں گھٹنے اور ران کی ہڈی دونوں کی تبدیلی سے گزرنا پڑے گا۔ بعد میں اس کی سرجری کی گئی اور اسے بتایا گیا کہ 99 فیصد مریض اس سرجری کے بعد مکمل طور پر ریکور نہیں ہوپاتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -