نواز شریف اور آصف زرداری سے بات نہیں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے بات نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے مین اپوزیشن پارٹیوں کو اکٹھا کرلیا ہے، مزید سیاسی جماعتیں جلد اتحاد میں شامل ہوجائیں گی۔ملک تب آگے بڑھےگا جب آئین اور قانون کے مطابق چلے گا، احتیاط سے آگے بڑھ رہے ہیں، عید کے بعد بڑا اجلاس ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن سےپہلےجو کچھ ہوا، اس کے باوجود لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا، الیکشن میں فارم 45 کے نتائج کو فارم 47 میں بدل دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے بات نہیں ہوگی، بات تب ہوگی جب وہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں گے اور چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کریں گے۔