پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جہانگیر خان

پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جہانگیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق اسکواش پلیئر  جہانگیرخان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے قومی کرکٹر ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔ جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی نیک خواہشات اس ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ ٹیم ہمیں اچھی خبر سنائے گی، ایک کھلاڑی کی حیثیت سے میں یہ بات سمجھ سکتا ہوں کہ یہ کھلاڑی کے لیے بہترین موقع ہوتا ہے کہ اس نے جس طرح سخت محنت اور ٹریننگ کی ہوتی ہے وہ اسے ایک بہترین پرفارمنس میں تبدیل کرے،ہارجیت کھیل کا حصہ ہے لیکن اگر فائٹ کرکے ہارتے ہیں تو اس سے ہر کوئی مطمئن ہوتا ہے

  

 امید ہے پاکستان ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی۔