ویمنز کرکٹ ایشیاء کپ 19 جولائی سے کھیلا جائے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔8 ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولا، سری لنکا میں ہوگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، یو اے ای اور نیپال بھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہیں۔گروپ بی میں سری لنکا، بنگلا دیش، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک بہترین ایونٹ کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
امید ہے کہ شائقین کو ایونٹ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے او ر ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔