(ن) لیگ ملک کو ترقی یافتہ بنائے گی،چوہدری اصغر علی
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) (ن) لیگ کا و یژن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،(ن) لیگ کی حکومت ملک میں پسماندگی کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے لیگی قیادت کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ سمیت تمام مسائل کا حل جلد یقینی بنایا جائے گا،ملک کے اندر سرمایہ کاری کا فروغ ملکی معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے، اب مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ سمیت تمام مسائل کا حل بھی جلد یقینی بنایا جائے گا، عوام سے کئے گئے تمام تر وعدوں کی تکمیل (ن) لیگ کی قیادت کی اولین ترجیح ہے۔
، ان خیالات کا اظہار چوہدری اصغر علی صدر پاکستان مسلم لیگ ن میونسپل کمیٹی مصطفی آباد نے کیا، چوہدری اصغر علی نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف قوم کے سب سے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں۔
، اللہ تعالیٰ نے ان میں عوام دوستی اور خدمت خلق کے جذبہ سے سر شارکر رکھا ہے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان انشاء اللہ جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا، حکومتی اقدمات کی بدولت عوام کی زندگیوں میں بہتری آرہی ہے، عام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، دیگر حکومتوں نے سوائے کھوکھلے دعوؤں کے اس ملک اور عوام کو کچھ نہیں دیا،مسلم لیگ (ن) ہی ہے جسے عوام نے جب جب اپنی خدمت کے لئے منتخب کیا انہوں نے حقیقی معنوں میں عوامی مینڈیٹ کا حق ادا کرکے ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے گامزن کیا،پنجاب میں بھی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی انتھک محنت کی وجہ سے مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے عوام خوش دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر کے دن میاں محمد نوازشریف کا دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انکے پارٹی صدر ہونے سے ملک سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکل سکتا ہے، میاں محمد نوازشریف کا دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور اسکے حواریوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹایا تھا مگر اب دوبارہ پھر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے بلامقابلہ صدر منتخب ہونا مسلم لیگ ن کے لیے خوشی کا باعث ہے کہ انکے صدر منتخب ہونے سے جہاں پارٹی کو تقویت ملے گی وہیں ملک سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکل پائے گا اور ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا،انہوں نے ہمیشہ سیاست میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔