ایف سی ای پی ایل کا ورلڈ ملک ڈے کیلئے یو سی پی کیساتھ تعاون
لاہور(پ ر) ایف سی ای پی ایل نے 3 جون 2024 کو یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور فوڈ جنکشن سوسائٹی کے ساتھ شراکت میں ورلڈ ملک ڈے 2024 منایا۔ایف سی ای پی ایل کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز، ڈاکٹر محمد ناصر نے طلباء کے ساتھ پاکستان میں محفوظ اور قابل رسائی ڈیری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آگاہی واک میں بھی حصہ لیا۔ ڈاکٹر محمد ناصر نے کہا پاکستان میں ہمیں غذائی قلت اور نشوونما کی کمی کے خلاف ایک زبردست چیلنج کا سامنا ہے اور اس جنگ میں ڈیری غذائیت کاایک اہم کردار ہے۔ ایف سی ای پی ایل میں ہم روزمرہ خوراک میں دودھ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور غذائیت سے بھرپور ڈیری مصنوعات کو پاکستان بھر میں قابل رسائی بنانے کے لیے عالمی ڈیری انڈسٹری کے اعلیٰ معیار کا استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔