فلٹریشن پلانٹس عرصہ درازسے بند، شہری صاف پانی سے محروم

فلٹریشن پلانٹس عرصہ درازسے بند، شہری صاف پانی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے فلٹریشن پلانٹ بند ہونے کے باعث شہری پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں۔دوسری طرف شہر میں پانی کا بدترین بحران جاری ہے شہر کی 80 فیصد آبادیوں میں واسا نے پانی کی مصنوعی صرف بجلی بچانے کے لیے کر رکھی ہے جس سے آبادیوں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ پانی پہلے ہی لوگ پینے کی بجائے صرف نہانے اور برتن دھونے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ بھی میسر نہیں رہا لوگوں کو پانی کے حصول کے لیے ساری ساری رات ٹینکیاں بھرنے کے لیے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ لاہور کے علاقے اچھرہ روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے انتظامی غفلت کا شکار ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت گرمی میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ سے پانی دستیاب نہ ہونے کے سبب مکین دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ افتتاح کے چند ماہ بعد ہی بند ہوگیا تھا،گھریلو نلکوں میں سیوریج ملا پانی آتا ہے جو ناقابل استعمال ہے، کئی بار انتظامیہ کوبتایا لیکن صاف پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ مکینوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اعلی حکام نوٹس لے کر جلد فلٹریشن پلانٹ فعال کرائیں۔