فیڈریشن آف ٹریڈ یونیز کے زیراہتمام یوم مطالبات
لاہور(پ ر)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیراہتمام محنت کشوں نے ملک بھر میں یوم مطالبات منایا۔لاہورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ ایک قراردادکے ذریعے وزیراعظم اورصوبائی وزراء اعلیٰ سے پْرزورمطالبہ کیا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں کمرتوڑ مہنگائی کے پیش نظرمحنت کشوں کی تنخواہوں اورپنشنوں میں کم ازکم پچاس فیصد اضافہ کریں۔قومی اداروں بجلی، ریلوے، گیس، پی آئی اے کی مجوزہ نج کاری کی بجائے ان کی کارکردگی میں اضافہ کرایاجا ئے،کارکنوں کوکام پرغیرمحفوظ حالات کار ختم کراکراْن کی جان وصحت کی حفاظت کی جائے، عملہ کی کمی دور کی جائے۔ حکومت سے مطالیہ کیا گیا کہ مائینز ورکرزکی سیفٹی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدام کئے جائیں۔مظاہرے میں خورشید ا حمد جنرل سیکرٹری،اکبر علی خان، اْسامہ طارق،حسن منیربھٹی، صلاح الدین ایوبی، ارشد گجر، جاوید اقبال خان، مسرت شفیع، تسنیم اختر، حاجی یونس، مظفر متین،شفقت جاوید،نوشیرخان نے بھی خطاب کیا-