کرول گھاٹی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی
لاہور (کر ائم رپو رٹر)گجر پو رہ کے علاقے کرول گھاٹی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے فیکٹری میں رکھے تھنر اور کیمیکل کے ڈرم پھٹنے کے بعد شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔چو کی انچا ر ج کر ول حا فظ عد نا ن گجر کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ کے قریب کرول گھاٹی میں واقع ایک پینٹ فیکٹری میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔6کنال پر قائم فیکٹری میں آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے، کیمیکل کے ڈرم دھماکوں سے پھٹتے رہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ریسکیو کی 10سے 12گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ریسکیو کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے قریب آبادی نہ ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اہل علاقہ کے مطابق آگ سے متاثرہ فیکٹری میں تیار ہونے والا کیمیکل مقامی فیکٹریوں کو بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔