مصطفی آباد، قحبہ خانے پر چھاپہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد گرفتار
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) قحبہ خانے پر چھاپہ،دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، اشتہاری ملزم موقع سے فرار، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ مصطفی آباد پولیس نیاشتہاری کی خفیہ اطلاع پر محلہ باغیچی میں چھاپہ مار کر قحبہ خانہ سے دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار کر لیاقحبہ چلانے والی خاتون نے خطر ناک شتہاری ملزم ضیا اللہ بھٹی کو موقع سے فرار کروا دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے قحبہ خانہ چلانے اور اشتہاری ملزم کو فرار کروانے پر قحبہ خانہ چلانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حسن عمران سید نے کہا کہ تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں کسی قسم کا قحبہ خانہ نہیں چلنے دیا جائے گا، ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، اس مکرہ دھندہ میں ملوث افراد جرم یا علاقہ چھوڑ دیں۔