اندراج مقدمہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

   اندراج مقدمہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے  26جون کوجواب طلب کرلیا،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت کے پاس ایک ماہ 21روز سے اسی نوعیت کی درخواست زیر سماعت ہے،عدالت  اگر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دیتی تو مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائر نہ کرتا،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ امیدواران کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی دیا گیا،بیان حلفی میں پیغمبر اسلام کا نام درست نہیں لکھا گیا،بیان حلفی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے، بیان حلفی درست پرنٹ نہ ہونے سے امیدواروں کے عقیدہ پر سوال اٹھ سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے بیان حلفی درستگی نہ کرکے سنگین جرم کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -