فواد چوہدری کی جے آئی ٹی نوٹس کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری  

 فواد چوہدری کی جے آئی ٹی نوٹس کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی  جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری  کر دیئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی جس میں جے آئی ٹی کے نوٹسز کو چیلنج کیا گیا. سابق وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے. درخواست آئندہ سماعت عید کے بعد ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو مائنس کرکے ملک کیسے چلائیں گے؟بانی پی ٹی آئی کو مائنس کر  کے تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ملک آگے بڑھے گا،عالیہ حمزہ کی صنم جاوید کی ضمانتیں ہوتی ہیں انہیں نئے مقدمات میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،\اعجاز چوہدری کو 13 ماہ ہوگئے ہیں جیل میں انکے پرڈوکشن آڈر جاری نہیں کیے جاسکے،یوسف رضا گیلانی کو یہ نظر کیوں نہیں آرہا ہے؟  بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس درج کر دیا انہیں معافی مانگنی چاہیے پاکستان میں جو صورت حال ہے ہر ایک کو اپنی پوزیشن واضع کرنی ہوگی،تمام صوبوں کے ججوں کو سیلوٹ کرتے ہیں جنہوں نے سٹینڈ لیا۔

 فواد چودھری 

مزید :

صفحہ آخر -