شاہ محمود قریشی کا 8مقدمات میں 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نو مئی کے آٹھ مقدمات میں 5 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ریمانڈ کیلئے پولیس کی درخواست پر سماعت کی تو اڈیالہ جیل سے موبائل واٹس اپ کے زریعے شاہ محمود قریشی کی حاضری مکمل کی گئی. عدالت نے پولیس کی درخواست پر شاہ محمود قریشی سے 10 جون تک اڈیالہ جیل میں تحقیقات کی اجازت دی. شاہ محمود قریشی کے وکیل نے مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیلئے جبکہ سرکاری وکیل نے جسمانی ریمانڈ کیلئے دلائل دیئے. پولیس نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر مبنی ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے اس کی جانچ کیلئے سابق وزیر خارجہ کا فوٹو فرامٹک ٹیسٹ کرانا ہے جس کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے..
شاہ محمود