انٹرا پارٹی الیکشن‘بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواستوں پر فل بنچ بنانے کا فیصلہ جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے اور بلے کا نشان واپس لینے کے کیخلاف درخواستوں پر فل بنچ بنانے کا فیصلہ جاری کردیا،سیکرٹری پی ٹی آئی عمرایوب اور چیئرمین بیرسٹر گوہرِ خان کی درخواستوں پر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت درخواستوں کو فل بنچ میں لگانے کی ہدایت کرتی ہے،مناسب تھا کہ پہلے سے زیر التوا فل بنچ ہی اس درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے،یہی فل بنچ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے،درخواست گزاران کے وکیل کی استدعا کی روشنی میں درخواستوں کو اگلے ہفتے فل بنچ میں لگایا جائے
فیصلہ جاری