جمہوریت نہیں ملک کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے : شاہد خاقان
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت نہیں ملک کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،جب سے ملک بنا ،عوامی مینڈیٹ کی نفی کی جا رہی ہے، نوجوان ملک کا اثاثہ،سیاسی استحکام کے بغیر معیشت آگے نہیں بڑھے گی ،حکومتی فیصلوں میں وہ عجلت نظر نہیں آتی جس کی ضرورت ہے،ایسی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جو ملکی مسائل پربات کرسکے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسائل ہمیشہ مشاورت اور بات چیت سے حل ہوتے ہیں ،آج سب کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا ہو گا ،بانی پی ٹی آئی کے پاس چوائس نہیں، بات چیت میں شامل ہو نا پڑےگا ہمیں نوجوانوں کو امید دلوانی ہے ، سیاسی استحکام کے بغیر معیشت آگے نہیں بڑھے گی ،اب اولین ترجیح سیاسی بحران کو ختم کرنا ہوناچاہیے کیاکسی کو نہیں پتہ کہ ملک کے مسائل کیا ہیں؟کیا یہ لوگ ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک جگہ نہیں بیٹھ سکتے؟ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ایک حقیقت ہیں،اس کو ساتھ بٹھانا پڑے گا اگر باجوہ کی ایکسٹینشن کیلئے سب اکٹھے ہوسکتے ہیں تو کیا ملک کیلئے نہیں ہوسکتے؟۔ نوازشریف کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنے دوستوں کویادرکھا،دوست وہ ہوتے ہیں جو مشکل میں ساتھ دیتے ہیں، نوازشریف سے کوئی شکوہ نہیں،نہ وہ مجھ سے شکوہ کرسکتے ہیں نہ میں ان سے،آپ کی سوچ تھی ووٹ کو عزت دو آپ نے وہ چھوڑ دی،جب آپ نے ووٹ کو عزت دو کی سوچ کو چھوڑا تو عوام نے آپ کو چھوڑ دیا ہر بجٹ عوام کیلئے مشکل ہی بڑھائے گا، آج کی حکومت کے بارے میں بڑاآسان فارمولا ہے،جو یہ کر رہے ہیں وہ نہ کریں ، جو یہ نہیں کررہے ہیں وہ کریں ملک چل پڑےگا۔
شاہد خاقان