عوامی فلاح کیلئے تمام سائل بروئے کار لائینگے : گورنر پنجاب
اٹک ( آن لا ئن) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کی عوام کی خدمت وفلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے، ان خیالات کااظہار اٹک کے دورے کے مو قع پرکیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک راﺅ عاطف رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، یو ای ٹی ٹیکسلا کے وائس چانسلر اور پنجاب یونیورسٹی کہ عہدے داران، پیپلزپارٹی کے رہنما سردار ظہیرخان ، سر د ا ر ا شعر حیات خان او ر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ، ڈ ی سی آفس آمد کے موقع پرگورنر پنجاب نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا،اجلاس میں ڈی سی اٹک نے گو رنرپنجاب کواٹک میں جاری فلاحی وترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم خان نے کہا کہ ڈی سی اٹک راو_¿ عاطف رضا کا ویژن شاندار ہے جس سے ضلع بھر کی فلاح و بہبود ممکن ہوگی ضلعی انتظامیہ اٹک کےساتھ گورنر ہاو_¿س سے مکمل تعاون ہوگا ،اجلاس میں تحصیل جنڈ میں یو ای ٹی ٹیکسلا کے سب کیمپس اورفتح جنگ میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سب کیمپس کے قیام کے حوالے سے مختلف موضوعات زیر بحث لائے گئے،گورنر پنجاب کہاکہ تحصیل جنڈ ، فتح جنگ اور پنڈی گھیب کے طلبہ و طالبات کواور ممکن تعلیمی سہولت میسر کی جائےگی،ان سب کیمپسز کے قیام سے تعلیمی انقلاب آئےگا اور یہ کیمپسز جلد قائم ہوں گے فتح جنگ میں بہت جلد بین الاقوامی معیار کا ڈائلسز سینٹر بھی قائم کیا جائےگا ضلع اٹک کی ترقی کےلئے ہر ممکن کاوش کرینگے، بعد ازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گو رنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول میں واقع آئی ٹی لیب،ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور اس کی زیر تعمیر عمارت،اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا سینٹراور پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی کی عمارت کا دورہ کیا، متعلقہ افسران نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی
گورنر پنجاب