پیسکو چیف آپریشن آفیسر نے فیس بک پر ای کچہری منعقد کی 

  پیسکو چیف آپریشن آفیسر نے فیس بک پر ای کچہری منعقد کی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایت اور چیف ایگزیکٹو آفیسرپیسکو انجینئر اختر حمید خان کے احکا مات کی روشنی پیسکو کیجانب سے گزشتہ روز فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں صارفین کو درپیش بجلی سے متعلقہ مسائل کو موقع پر حل کیا گیا۔  ای کچہر ی کے دوران چیف آپریشن آفیسر پیسکو انجینئر گل نبی سید نے بذات خود لوگوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ پیسکو کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان بشمول ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل زمان خان آفریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل زین العابدین، ڈپٹی کمرشل منیجر صاحبزادہ محمد یاسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پی آر) محمد عثمان سلیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایم ایم) سید ریان علی شاہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل ضیاء محمدبھی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر موجود تھے۔  پیسکو ریجن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں صارفین نے فیس بک پر اپنی شکایات کا اندراج کرایا جس پر چیف آپریشن آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔اس کے علاوہ انہوں نے عوام کو صوبے بھر میں جاری بجلی چوری کیخلاف آپریشن بارے میں آگاہی فراہم کی کہ کس طرح عوام کے تعاون اور پیسکو سٹاف کی دن رات کوششوں سے بجلی چوری میں نمایا ں کمی آرہی ہے جس سے لوڈمنیجمنٹ میں بھی کمی آئے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے صارفین کو آگاہ کیا کہ بجلی کے بل وقت پر ادا کریں، میٹر لگوائیں، بجلی چوری سے گریز کریں اور بجلی کی بچت کریں۔