منشیات فروش اور ان کے سہولت کار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں
نوشہرہ(بیورورپورٹ)منشیات فروش اور ان کے سہولت کار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان منشیات سے پاک نوشہرہ، عزم کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کا جینا حرام، 21573 گرام چرس، 2572گرام ائس اور 115 گرام ہیروئن برآمد۔12 ملزمان گرفتار،مقدمات درج،تفتیش شروع۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کا یہ عزم کہ منشیات سے پاک نوشہرہ اس عزم کی تکمیل کیلیے ضلع بھر کے تھانہ جات کی سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران۔تھانہ نظام پور پولیس نے ملزم محمد خالد ولد غلام حیدر سے 1020 گرام چرس،160 گرام آئس۔تھانہ رسالپور نے ملزم سلمان ولد اسلم سے 1147 گرام چرس اور ملزم عمران ولد عظم خان سے 2045 گرام چرس،404گرام ائس۔تھانہ کلاں نے ملزم ناصر ولد میر زمان سے 117 گرام ائس، تھانہ جلوزئی نے ملزم عبدالواجد ولد نیاز محمد سے 1523 گرام چرس، 180 گرام آئس جبکہ ملزم محمد رمضان ولد جان محمد سے 3120 گرام چرس اور 300 گرام آئس۔تھانہ پبی نے ملزم قدیم ولد شریف خان سے 5340 گرام چرس، 580 گرام آئس، ملزم اختیار ولی ولد خان جی سے 503 گرام آئس۔ تھانہ اکوڑہ نے ملزم آصف ولد ھمیش گل سے 1245 گرام چرس، ملزم جبار ولد حاجی میرو سے 115 گرام آئس۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری وساری رہینگی۔